نواز لیگ کا سپاہ صحابہ کے دہشتگرد عابد کوٹلہ دیوبندی سے اتحاد – از حق گو
گجرات میں حالیہ ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ نواز کے حنیف اعوان ایک عجیب شش و پنج میں مبتلا ہوگے ہیں لیڈرشپ کی طرف سے ان پر یہ دباؤ ہے کہ وہ اپنی جیتی ہوئی سیٹ جو انہوں نے انہونی کرتے ہوے ضمنی انتخابات میں ایک لاکھ ووٹ لے کر جیتی تھی اس کے بجاے سراے عالمگیر سے الیکشن لڑنے کے لئے کہا جا رہا ہےپارٹی کے باوثوق حلقوں کا کہنا ہے کہ پارٹی نے یہ فیصلہ دو ہزار آٹھ میں پارٹی میں شامل ہونے والے عابد رضا کوٹلہ کو گجرات سے الیکشن لڑوانے کے لئے کیا ہے ،اس معاملے میں پارٹی حلقوں میں بھی بے چینی پایی جاتی ہے
عابد رضا کوٹلہ کے مجرمانہ ماضی اور اس کے دیوبندی فرقہ کے شدت پسندوں سے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں عابد رضاکوٹلہ جلد ہی اپنی انتخابی مہم شرو ع کرنے والا ہے جس میں اس کا مقابلہ گجرات کے بریلوی مکتبہ فکر سے ہے جو کہ حلقہ این اے ایک سوسات میں اکثریت رکھتا ہے
ایک سیٹ سے شرو ع ہونے والا یہ معاملہ اب تین سیٹس تک جا پہنچا ہے جن میں این اے ایک سو سات ،پی پی ایک سو پندرہ اور پی پی ایک سو چودہ شامل ہیں گمان یہی کیا جا رہا ہے کہ ان تینوں سیٹس پر مسلم لیگ نواز دیوبندی دہشت گردوں کے امیدواروں کو مدد فراہم کرے گی جس سے یہ بات صاف ہو چلی ہے کہ نواز لیگ اہل سنت ولجماعت دیوبندی دہشتگردوں سے کسی بھی قیمت پر اتحاد کرنا چاہتی ہے
http://criticalppp.com/archives/252049
Latest Comments



Nawaz League is Political Front of SSP n Lej